برسلز20جولائی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)یورپی یونین کے رکن ملک پولینڈ میں سپریم کورٹ کاکنٹرول سیاستدانوں کودینے کا ایک نیا متنازعہ قانون منظورکرلیاگیاہے۔قبل ازیں اس قانونی مسودے پریورپی یونین اور ملکی اپوزیشن کی طرف سے شدید تنقید کی گئی تھی۔ ملکی اپوزیشن اور یورپی یونین کے مطابق عدلیہ میں اصلاحات کے نام پر جو نیا قانون منظور کیا گیا ہے، وہ بنیادی جمہوری اصولوں،عدلیہ کی آزادی اور غیر جانبداری کو بری طرح متاثر کرے گا۔ رائے شماری میں ایوان زیریں کے235ارکان نے اس بل کے حق میں ووٹ دیا اور 192نے اس کی مخالفت کی جب کہ 23اراکین نے اپنی رائے محفوظ رکھی۔